دربھنگہ: 13 دسمبر کو پارلیمنٹ حملے کی برسی کے موقع پر پارلیمنٹ کی سکیورٹی کو پامال کرنے والا ماسٹر مائنڈ للت موہن جھا بہار کے دربھنگہ کا رہنے والا ہے۔ جس کے بعد سے دربھنگہ ضلع کے بہیرا تھانے کا گاؤں رام پور ادے سرخیوں میں ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی شام دیر گیے اے ٹی ایس کی ٹیم رام پور ادے گاؤں پہنچی ہے، ساتھ ہی دہلی پولس بھی پوچھ تاچھ کے لیے پہنچ چکی ہے۔
اے ٹی ایس اور دہلی پولس پہنچی للت جھا کے گھر: ملزم للت جھا کے والد دیوآنند جھا، ماں منجولا جھا اور چھوٹے بھائیوں ہری درشن جھا عرف سونو اور شمبھو جھا سے اچھی طرح پوچھ تاچھ کرکے للت جھا سے متعلق معلومات حاصل کی ہے۔ قبل ازیں بہیرا تھانہ انچارج نے بتایا کہ کل دو اے ٹی ایس اہلکار للت کے گھر پہنچے تھے۔ آج دہلی پولیس کی ٹیم رام پور ادے گاؤں گئی ہے۔