اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Atluri Rammohan Rao Passes Away رامو جی راؤ گروپ کے سابق ایم ڈی اتلوری رام موہن راؤ کا انتقال - اتلوری رام موہن راؤ کا انتقال

رامو جی راؤ گروپ کے سابق ایم ڈی اتلوری رام موہن راؤ انتقال کر گئے۔ ان کی آخری رسومات اتوار کے روز ادا کی جائیں گی۔ اس دوران رامو جی راؤ گروپ کے چیئر مین رامو جی راؤ اور ایناڈو روزنامہ کے ایم ڈی کرن راؤ نے اتلوری رام موہن راؤ کو خراج پیش کیا۔ Atluri Rammohan Rao Passes Away

Atluri Rammohan Rao Passes Away
رامو جی راؤ گروپ کے سابق ایم ڈی اتلوری رام موہن راؤ کا انتقال

By

Published : Oct 22, 2022, 3:39 PM IST

Updated : Oct 22, 2022, 8:07 PM IST

حیدرآباد:رامو جی راؤ گروپ کے سابق ایم ڈی اتلوری رام موہن راؤ انتقال کر گئے۔ ان کی آخری رسومات اتوار کے روز ادا کی جائیں گی۔ حیدرآباد کے اے آئی جی ہسپتال میں علاج کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔ اتوار کے روز جوبلی ہلز کے مہا پرستانم میں صبح 10 بجے ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ وہیں اس دوران رامو جی راؤ گروپ کے چیئر مین رامو جی راؤ اور ایناڈو روزنامہ کے ایم ڈی نے اتلوری رام موہن راؤ کو خراج پیش کیا۔ Atluri Rammohan Rao Passes Away

رامو جی راؤ گروپ کے سابق ایم ڈی اتلوری رام موہن راؤ کا انتقال

رام موہن راؤ کی وفات کی خبر سنتے ہی ایناڈو گروپ کے بانی اور چیئرمین راموجی راؤ انکی رہائش گاہ پر پہنچے اور وہاں انہیں خراج پیش کیا۔ راموجی راؤ کے فرزند کرن راؤ اور دیگر اہل خانہ بھی انکے ساتھ تھے۔ انہوں نے میت کے قریب ، آنجہانی رام موہن راؤ کے افراد خانہ کے ساتھ وقت گزارا اور انکی ڈھارس بندھائی۔

وہیں آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ ایم چندر بابو نائیڈو بھی آنجہانی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور انکے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی کئی اہم شخصیات بھی رام موہن راؤ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

بتا دیں کہ رام موہن راؤ طویل عرصے تک راموجی گروپ آف کمپنیز سے وابستہ رہے۔ ایناڈو روزنامہ کے ایم ڈی کے طور پر کام کرنے والے اتلوری رام موہن راؤ کی پیدائش 1935 میں کرشنا ضلع کے پیڈاپروپڈی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1975 میں ایناڈو سے ہی کیا تھا۔ چیئرمین راموجی گروپ راموجی راؤ، رام موہن راؤ کے بچپن کے دوست ہیں۔

Last Updated : Oct 22, 2022, 8:07 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details