جھانسی: یوپی ایس ٹی ایف نے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے بیٹے اسد کے علاوہ ایک اور ملزم غلام کو انکاونٹر کے دوران ہلاک کردیا۔ دونوں مہلوکین کو امیش پال قتل کیس میں ملوث بتائے گئے۔ پولیس نے دونوں پر 5-5 لاکھ روپے کا انعام بھی رکھا تھا۔ یوپی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے دونوں کو جھانسی میں انکاؤنٹر کر دیا۔ اس انکاونٹر کے بعد اترپردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
انہو نے ٹویٹ کے ذریعے انکاؤنٹر پر سوال کھڑے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے انکاؤنٹر کر کے بی جے پی حکومت اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی کو عدالت پر بالکل یقین نہیں ہے۔ آج کے اور حالیہ انکاونٹر کی بھی مکمل چانچ کی جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے۔ صحیح یا غلط کا فیصلہ کرنے کا حق حکومت کو نہیں ہے۔ بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔