ریاض: گلف نیوز رپورٹ کے مطابق پیر کو سعودی عرب کے جنوب مغرب میں ایک بس حادثے میں کم از کم 20 عمرہ زائرین ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔ گلف نیوز رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیر کو صوبہ عسیر اور ابہا شہر کو ملانے والی سڑک پر پیش آیا، عمرہ زائرین سے بھری ایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے پہلے پل سے ٹکراکر الٹ گئی اور پھر اس میں آگ بھڑک اٹھی۔ متاثرہ بس خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں مقامی افراد کے علاوہ زیادہ تر غیر ملکی سوار تھے۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زائرین عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ جارہے تھے، زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ واقعہ رمضان المبارک کے دوران پیش آیا۔ اس مقدس مہینے میں لاکھوں زائرین عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔
Bus Crash In Saudi Arabia سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار، 20 افراد ہلاک - etv Saudi Arab news
سعودی عرب میں ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جہاں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 20 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں : Lightning Strike on Mecca Clock Tower: مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا ویڈیو وائرل
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ ایسے میں اس حادثے کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں بس میں آگ لگنے کی وجہ سے دھماکے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ بتا دیں کہ اس وقت رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے، جس میں دنیا بھر کے مسلمان روزہ رکھتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں عمرہ کے لیے سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔