آپ کو 2019 میں بلیک ہول کی پہلی براہ راست تصویر یاد ہوگی First Ever Direct Image Of A Black Hole In 2019۔ وہ تصویر اس لیے بھی خاص تھی کیونکہ زبردست کشش ثقل کے ساتھ With Gravity So Strongبلیک ہول کی تصویر لینا آسان نہیں ہے۔ ایک بار پھر ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ کا استعمال کرنے والی ایک اور ٹیم کا دعویٰ ہے کہ انہیں ایسی چیز ملی ہے جو پہلے کسی نے نہیں دیکھی تھی۔ اور اس کی نظر میں یہ شاید ایک بلیک ہول ہے۔
دو رکنی ٹیم میں ایڈم میک ماسٹر، فلکیات میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچ اسٹوڈنٹ (پی ایچ ڈی)، دی اوپن یونیورسٹی اور اینڈریو نورٹن پروفیسر آف ایسٹرو فزکس ایجوکیشن شامل ہیں۔ یہ دعویٰ اوپن یونیورسٹی ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کیا گیا ہے۔ تاہم اس تحقیق کا جائزہ لینا ابھی باقی ہے۔
ایسے غیر مرئی بلیک ہول A Black Hole which Is Completely Invisible کو دریافت کرنے کے لیے سائنسدانوں کی ٹیم کو کئی سالوں کے دوران دو مختلف قسم کے مشاہدات کو یکجا کرنا پڑا۔ یہ متاثر کن کامیابی پہلے دریافت شدہ آزاد بلیک ہولز کے بارے میں جاننے کا ایک نیا طریقہ بھی فراہم کرتی ہے۔ اس نئی تحقیق کے مصنفین نے بلیک ہولز کی تلاش میں کشش ثقل کے لینسنگ مشاہدات کی دو اقسام کو یکجا کیا۔