بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ ایسے میں نئے سال کے موقع پر کانگریس نے نیا نعرہ دیا ہے "نیا سال نئی حکومت"۔ جس کو لیکر کانگریس پارٹی کے صوبائی دفتر میں ایک اعلی میٹنگ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے بھوپال کے مختلف مقامات پر نئے نعرے کے ہورڈنگز اور پوسٹر چسپاں کیے ہیں۔ ان میں کمل ناتھ کی تصاویر ہے۔ جنہیں مستقبل کے وزیر اعلی کے طور پر لکھا گیا ہے۔
کانگریس کی ان پوسٹروں پر سیاست بھی گرم ہو گئی ہے۔ اس پر بھارتی جنتا پارٹی نے جوابی کارروائی کی ہے۔ بھوپال کے علاوہ گوالیار سمیت کئی شہروں میں کانگریس نے پوسٹر لگائے ہیں۔ بھوپال میں ریاستی کانگریس کے دفتر کے سامنے والی سڑک ان پوسٹوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ کچھ پوسٹروں پر "چھٹے گا اب اندھکار آرہی ہے کمل ناتھ سرکار'' جیسے نعرے لکھے گئے ہیں۔ کانگریس کا دعوی ہے کہ ہم آئندہ اسمبلی انتخابات میں 150 نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔
اس پر بھارتی جنتا پارٹی نے جوابی کارروائی کی ہے۔ وزیر تعلیم وشواس سارنگ نے اسے خیالی پلاؤ بتایا ہے۔ سال 2018 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے حکومت بنائی اور کمل ناتھ وزیر اعلی بنے۔ لیکن وہ صرف 16 ماہ تک وزیراعلی رہ سکے۔ اس کے بعد جیوترادتیہ سندھیا کی بھارتی جنتا پارٹی میں جانے کی وجہ سے کمل ناتھ حکومت گر گئی اور بھارتی جنتا پارٹی نے حکومت بنائی۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس میدان میں اتری ہے۔