گوا میں اسمبلی انتخابات Goa Assembly Elections کے 40 سیٹوں کے لیے پیر کی صبح 7 بجے سے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ ایک مرحلے میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کم از کم 301 امیدوار میدان میں ہیں جہاں حکمران بی جے پی جیت کی ہیٹ ٹرک کے لیے جد و جہد میں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بی جے پی سنہ 2012 سے ساحلی ریاست میں برسراقتدار ہے۔ Polling Underway in Goa
اطلاعات کے مطابق صبح نو بجے تک 11.4 فیصد افراد حق رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں۔
وہیں دوپہر گیارہ بجے تک گوا میں 26.63 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں۔
اسمبلی انتخابی میدان میں اہم پارٹیوں میں حکمران جماعت بی جے پی، کانگریس، عام آدمی پارٹی، ترنمول کانگریس، مہاراشٹر وادی گومانتک پارٹی (ایم جی پی)، این سی پی اور کرانتی کاری گوا (آر جی پی) شامل ہیں۔