اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آسام میں بی جے پی حکومت بنائے گی، وزیر اعلی بھی بی جے پی سے ہوں گے: ہیمنت بسوا سرمہ - کومت سازی کے لیے 64 سیٹیں

assembly election in assam
آسام میں اسمبلی انتخابات: ووٹوں کی گنتی شروع

By

Published : May 2, 2021, 8:00 AM IST

Updated : May 2, 2021, 7:40 PM IST

19:21 May 02

آسام میں بی جے پی حکومت بنائے گی، وزیر اعلی بھی بی جے پی سے ہوں گے: ہیمنت بسوا سرمہ

آسام میں بی جے پی حکومت بنائے گی، وزیر اعلی بھی بی جے پی سے ہوں گے: ہیمنت بسوا سرمہ

آسام کے وزیر صحت ہیمنت بیسوا سرمہ نے کہا کہ ریاست میں ترقی کو جاری رکھنے کے لئے بی جے پی کی حکومت تشکیل دی جائے گی اور وزیر اعلی بھی بی جے پی کے ہی ہوں گے۔  

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں شمال مشرق کی ترقی کے لئے کوشش کی گئی ہے۔ لوگوں نے آسام میں ترقیاتی کام کو آگے بڑھانے کے لئے ووٹ دیا ہے۔

19:18 May 02

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے مجولی حلقہ سے 42،788 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

سربانند سونووال

17:28 May 02

17:15 May 02

مندرجہ ذیل آئی این سی کے امیدواروں نے آسام اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی

تازہ ترین تفصلات کے مطابق مندرجہ ذیل آئی این سی کے امیدواروں نے آسام اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

  • رقیب الحسین(سماگوری حلقہ )
  • واجد علی چودھری (جنوبی سلمارا حلقہ)
  • جیوتی کورمی (میریانی حلقہ )
  • رقیب الدین احمد (چھائے گاؤں )
  • نندیتا داس(بوکو)
  • سشانت بورگوہین(تھیورا حلقہ)

16:46 May 02

سینیئر اے جی پی رہنما اور وزیر فنی بھوشن چودھری کی آٹھویں دفعہ جیت

سینیئر  اے جی پی رہنما اور وزیر فنی بھوشن چودھری نے آٹھویں دفعہ فتح کا دعوی کیا ہے۔ چودھری نے آئی این سی کے شنکر پرساد رے کو شکست دی ہے ۔وہ سنہ 1985  سے یہ نشست جیت رہے ہیں۔

16:37 May 02

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال کو ٹویٹر پر مبارکباد پیش کی۔

وزیر خزانہ نرملا سیتارامن کا ٹویٹ

16:21 May 02

راج ناتھ سنگھ کی جانب سے مبارکباد

راج ناتھ سنگھ کی جانب سے مبارکباد

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں بی جے پی کی شاندار فتح پر وزیر اعظم مودی، وزیر اعلیٰ سونووال، جے پی نڈا اور کارکنان کو مبارکباد۔

16:13 May 02

بی جے پی دفتر میں مٹھائی تقسیم

بی جے پی دفتر میں مٹھائی تقسیم

آسام میں بی جے پی کے پارٹی کارکنان پرجوش ہیں۔ گوہاٹی میں پارٹی کے دفتر میں بی جے پی کے کارکنان مٹھائی تقسیم کرکے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

16:07 May 02

دسویں راؤنڈ کی گنتی کے بعد آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال 31،347 ووٹوں سے آگے ہیں۔

سربانند سونووال

16:02 May 02

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ریاستوں کی تمام سیاسی جماعتوں کو خط لکھ کر ہدایت جاری کی ہے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے ریاستوں کی تمام سیاسی جماعتوں کو خط لکھ کر ہدایت جاری کی ہے کہ نتائج کے اعلان کے بعد جشن اور فتح کی ریلیوں پر مکمل پابندی عائد ہے۔

15:56 May 02

رکن اسمبلی نذر الحق (اے آئی یو ڈی ایف) نے دھوبری سے بی جے پی کے ڈاکٹر دیبامائے سانیال کے خلاف 23،782 ووٹوں کے بڑے فرق سے برتری حاصل کر لی ہے۔

15:17 May 02

آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر رپون بورا گوہ پور سے ہار گئے۔

آسام پردیش کانگریس کمیٹی (اے پی سی سی) کے صدر رپون بورا

15:08 May 02

مندرجہ ذیل امیدواروں نے آسام اسمبلی انتخابات میں فتح کا دعوی کیا ہے۔ تاہم ابھی تک الیکشن کمیشن (ای سی) کی جانب سے باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے۔

  • روپ جیوتی کرمی - مریانی
  • اجنتا نیوگ - گولاگھاٹ
  • پدما ہزاریکا - سوتیہ
  • ریقیب الدین احمد - چیاگاؤں
  • واجد علی چودھری - جنوبی سلمارا
  • بھاسکر سرما - مرگھیریٹا
  • گنیش کمار لمبو - بورچلہ
  • پرسانت فوکن - ڈبروگڑھ
  • لارنس اسلیری- کوکراجہر ایسٹ
  • رنجیت دتہ - بیہالی
  • یوتپل بورہ - گوہ پور

14:47 May 02

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات  واضح ہو گئی ہے کہ ہم حکومت بنائیں گے۔ رجحان ہمارے حق میں ہے۔

14:42 May 02

جنوبی شالمارہ حلقہ سے کانگریس کے امیدوار واجد علی چودھری جیت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ انہیں اب تک 91،580 ووٹ حاصل ہو چکا ہے۔

13:43 May 02

پانچویں راونڈ کی گنتی مکمل ہونے تک بی جے پی 75، کانگریس 48 اور دیگر تین سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں

پانچویں راونڈ کی گنتی مکمل ہونے تک بی جے پی 75، کانگریس 48 اور دیگر تین سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں

13:38 May 02

پانچویں راؤنڈ کی گنتی کے بعد مجولی حلقے سے وزیر اعلی سربانند سونووال 15074 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

12:53 May 02

چوتھے راونڈ کی گنتی مکمل، بی جے پی کو 79 سیٹوں پر سبقت

چوتھے راونڈ کی گنتی مکمل، بی جے پی کو 79 سیٹوں پر سبقت

12:50 May 02

وی آئی پی امیدوار

12:50 May 02

وی آئی پی امیدوار

12:50 May 02

وی آئی پی امیدوار

12:46 May 02

وی آئی پی امیدوار

12:42 May 02

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے کہا کہ یہ بات  واضح ہو گئی ہے کہ ہم حکومت بنائیں گے۔ عوام نے ہمیں دعاؤں سے نوازا۔ ابھی آخری گنتی تک انتظار کرنا پڑے گا۔ رجحان ہمارے حق میں ہے۔

11:54 May 02

وزیر اعلی سربانند سونووال نے کہا کہ یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ ہم حکومت بنائیں گے۔

وزیر اعلی سربانند سونووال کا ٹویٹ

آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے کہا کہ یہ بات  واضح ہو گئی ہے کہ ہم حکومت بنائیں گے۔ عوام نے ہمیں دعاؤں سے نوازا۔ ابھی آخری گنتی تک انتظار کرنا پڑے گا۔ رجحان ہمارے حق میں ہے۔

11:48 May 02

چھوتھے راؤنڈ کی گنتی کے بعد جلوکبری حلقہ سے وزیر صحت ہمنت بسوا سرمہ 15000 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

11:44 May 02

وزیر اعلی سربانند سونووال، وزیر صحت ہمنت بسوا سرمہ اور  اے جی پی کے چیف اور وزیر اتل بورا بالترتیب مجولی، جلوکباری اور بوکاخت سے آگے چل رہے ہیں۔ کانگریس کے سربراہ دیب رت ساکیہ، رقیب الحسین بالترتیب ناظیرہ اور سماگوری سے پیچھے چل رہے ہیں

11:22 May 02

دوسرے راونڈ کی گنتی میں وزیر اعلی سربانند سونووال مجولی میں 5396 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

11:14 May 02

جلوکبری حلقہ سے ہمنت بِسوا سرمہ 11000 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

دوسرے راونڈ کی گنتی مکمل ہونے تک جلوکبری حلقہ  سے ہمنت بِسوا سرمہ 11000 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

10:54 May 02

پہلے راونڈ کی گنتی مکمل

پہلے راونڈ کی گنتی مکمل ہونے تک بی جے پی 80، کانگریس 45 اور دیگر 1 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

پہلے راونڈ کی گنتی مکمل ہونے تک بی جے پی 80، کانگریس 45 اور دیگر 1 سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

10:39 May 02

پہلے راونڈ کی گنتی مکمل ہونے تک سربانند سونووال 2733 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ  کر رہے کانگریس کے رجیب لوچن پگو کو اب تک 1677 ووٹ حاصل ہوا ہے

10:27 May 02

جلوکبری حلقہ سے وزیر صحت ہمنت بسوا سرما 5000 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں

10:18 May 02

مجولی سے وزیر اعلی سربانند سونووال 2733 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ ان کا مقابلہ کانگریس کے رجیب لوچن پگو سے ہے۔

10:00 May 02

98 سیٹوں کے رجحانات کے مطابق بی جے پی 65، کانگریس 31، اے جے پی و دیگر دو سیٹوں پر آگے چل رہے ہیں۔

09:49 May 02

جاگیروڈ سے بی جے پی کے پیوش ہزاریکا 7131 ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔

09:39 May 02

آسام اسمبلی انتخابات: بی جے پی 47 اور کانگریس 23 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

بی جے پی 47 اور کانگریس 23 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔

آسام اسمبلی انتخابات: بی جے پی 47 اور کانگریس 23 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔  

بی جے پی +47

کانگریس + 23  

اے جے پی -01  

دیگر - 02

09:16 May 02

ابتدائی رجحان میں بی جے پی 31 اور کانگریس 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔ آسام اسمبلی انتخابات کی گنتی جاری ہے۔

ابتدائی رجحان میں بی جے پی 31 اور کانگریس 12 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
  • بی جے پی +31
  • کانگریس + 12
  • اے جے پی -01
  • دیگر - 01

08:50 May 02

آسام میں پوسٹل بیلٹ کی گنتی جاری ہے۔ شروعاتی رجحان میں بی جے پی 25، کانگریس 12 و دیگر ایک سیٹ پر آگے چل رہے ہیں۔

08:44 May 02

ڈبروگڑھ کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں ووٹوں کی گنتی جاری

ڈبروگڑھ کے گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول میں ووٹوں کی گنتی جاری

08:36 May 02

ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی کو 14 اور کانگریس 3 پر سبقت حاصل ہے

08:30 May 02

آسام کے اسمبلی انتخابات 2021 میں کل مسلم امیدوار

آسام کے اسمبلی انتخابات 2021 میں کل مسلم امیدوار

آسام کے اسمبلی انتخابات  میں مجموعی طور پر 319 مسلم امیدوار قسمت آزما رہے ہیں

08:11 May 02

آسام میں اسمبلی انتخابات کی گنتی شروع

آسام میں 6 اپریل کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ مکمل ہوئی ہے۔ آج انتخابات کے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے شروع ہو چکی ہے۔ 

ابتدائی رجحانات ممکنہ طور پر دوپہر تک آنے کی امید ہے لیکن حتمی نتائج یا واضح تصویر شام 5 بجے سے پہلے آنا ممکن نہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے نتائج کے اعلان کے بعد جشن اور فتح کی ریلیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔  

07:12 May 02

آسام میں بی جے پی حکومت بنائے گی، وزیر اعلی بھی بی جے پی سے ہوں گے: ہیمنت بسوا سرمہ

آسام میں کل 126 سیٹیں ہیں۔ حکومت سازی کے لیے 64 سیٹیں ضروری ہیں۔

Last Updated : May 2, 2021, 7:40 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details