اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پانچ ریاستوں میں سات مراحل میں ہوں گے اسمبلی انتخابات - چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، منی پور اور گوا میں اسمبلی الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

اسمبلی الیکشنز کی تاریخوں کا اعلان
اسمبلی الیکشنز کی تاریخوں کا اعلان

By

Published : Jan 8, 2022, 3:44 PM IST

Updated : Jan 9, 2022, 3:36 PM IST

دہلی کے وگیان بھون میں چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر Chief Election Commissioner Sushil Chandra نے پریس کانفرنس میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ ڈکلیر کی۔

الیکشن کمشنر نے انتخابات کے لیے اپنے عزم کا اظہار ایک اردو شعر کی مدد سے کیا۔

یقین ہو تو کوئی راستہ نکلتا ہے

ہوا کی اوٹ بھی لے کر چراغ جلتا ہے

سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے۔

پہلا مرحلہ 10 فروری، دوسرا مرحلہ 14 فروری، تیسرا مرحلہ 20 فروری، چوتھا مرحلہ 23 فروری، پانچواں مرحلہ 27 فروری، چھٹا مرحلہ 3 مارچ کو اور ساتواں مرحلہ 7 مارچ کو ہوگا۔

اسمبلی الیکشنز کی تاریخوں کا اعلان

اس کے بعد تمام ریاستوں میں 10 مارچ کو ایک ساتھ ہی نتائج ظاہر کئے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سشیل چندر نے کہا کہ وقت پر الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

  • کُل 690 اسمبلی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
  • الیکشن کے دوران کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے گا۔
  • تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریز اور ڈی جی پیز سے بات چیت کی گئی۔
  • 24 لاکھ 90 ہزار ووٹرز پہلی بار حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
  • دو لاکھ 15 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
  • 18 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
  • گراؤنڈ فلور پر پولنگ بوتھس بنائے جائیں گے۔
  • تمام سیاسی جماعتوں سے مشورہ کیا گیا ہے: ای سی آئی
  • سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں کو مجرمانہ ماضی کا ریکارڈ دینا ہوگا۔
  • سبھی ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
  • پولنگ بوتھس پر ہُجوم کم کرنے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔
  • غیر قانونی رقومات اور شراب پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔
  • سبھی انتخابی پروگرامز کی ویڈیو گرافی کرائی جائے گی۔
  • سبھی سیاسی پارٹیوں کے لیے 'سویدھا ایپ' بنایا گیا ہے۔
  • امیدوار آن لائن پرچہ نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔
  • تمام پانچ ریاستوں میں ضابطہ اخلاق نافذ
  • تمام پولنگ افسران و کارکنان ویکسنیٹیڈ ہوں گے جس کا مطلب ہے پولنگ بوتھ مکمل طور پر محفوظ ہوں گے۔
  • لوگوں سے پولنگ عمل میں حصہ لینے کی اپیل۔
  • کسی بھی معاملے میں سی ویجِل اپلیکیشن پر شکایت درج کروائی جا سکتی ہے۔
  • ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ
  • ڈجیٹل اور ورچول طریقے سے الیکشنی تشہیر کر سکتے ہیں
  • ایک امیدوار چالیس لاکھ روپے تک خرچ کر سکتا ہے۔
  • پد یاترا، روڈ شو اور سائیکل اور بائیک ریلی پر 15 جنوری تک روک لگی، اس کے بعد کورونا حالات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے کئے جائیں گے۔
  • تشہیر کے لیے نکڑ سبھائیں نہیں ہوں گی
  • ڈور ٹو ڈور تشہیر کے لیے 5 لوگوں کو ہی اجازت
  • رات 8 بجے کے بعد تشہیر پر پابندی
  • میڈیا ہمارا دوست ہے۔
  • انتخابات میں خواتین کی حصہ داری بڑھ رہی ہے جو قابل تعریف ہے۔
  • تمام ریاستوں کو ملا کر 7 مراحل میں الیکشن ہوں گے۔
  • پہلا مرحلہ 10 فروری کو
  • دوسرا مرحلہ 14 فروری کو
  • تیسرا مرحلہ 20 فروری کو
  • چوتھا مرحلہ 23 فروری کو
  • پانچواں مرحلہ 27 فروری کو
  • چھٹا مرحلہ 3 مارچ کو
  • ساتواں اور آخری مرحلہ 7 مارچ کو ہوگا
  • اس کے بعد 10 مارچ 2022 کو تمام ریاستوں میں نتائج ظاہر کئے جائیں گے۔
  • اترپردیش میں تمام سات مراحل میں پولنگ ہوگی۔
  • منی پور میں 2 مراحل میں الیکشن ہوں گے
  • جبکہ پنجاب، اتراکھنڈ اور گوا میں ایک مرحلے میں پولنگ ہوگی۔

اتر پردیش: 10 فروری، 14، فروری، 20 فروری، 23 فروری، 27 فروری، 3 مارچ اور 7 مارچ کو پولنگ۔

منی پور: 27 فروری اور 3 مارچ کو پولنگ

پنجاب: 14 فروری کو ایک مرحلے میں پولنگ

گوا: 14 فروری کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ

اتراکھنڈ: 14 فروری کو ایک ہی مرحلے میں پولنگ

Last Updated : Jan 9, 2022, 3:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details