اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کانگریس کی میٹنگ ختم، کھرگے کریں گے تلنگانہ کے اگلے سی ایم کا فیصلہ - قومی صدر ملکارجن کھرگے

کانگریس پارٹی جلد ہی اعلان کرے گی کہ تلنگانہ کا اگلا وزیر اعلیٰ کون ہوگا۔ 119 سیٹوں والی اسمبلی میں کانگریس کو 65 اور بی آر ایس کو 38 سیٹیں ملیں۔ آج کانگریس سے منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگ ہوئی۔ ڈی کے شیوکمار میٹنگ میں بطور مبصر موجود تھے۔ Telangana Assembly Election 2023

Telangana Assembly Election 2023
کانگریس کی میٹنگ ختم، کھرگے کریں گے تلنگانہ کے اگلے سی ایم کا فیصلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 4:38 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے نومنتخب ایم ایل ایز کی میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں پارٹی کے ریاستی صدر اے ریونت ریڈی نے ایک قرارداد منظور کی، جس کے مطابق پارٹی کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کو لیڈر کے انتخاب کا حق دیا گیا۔ اس قرارداد پر این اتم کمار ریڈی، کے وینکٹ ریڈی اور کونڈا سریش سمیت کئی قائدین نے ان کی حمایت کی۔ کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار پارٹی مبصر کے طور پر میٹنگ میں موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ پارٹی صدر کو اس قرارداد کے بارے میں مطلع کیا جائے گا، اور اس کے بعد وہ مزید فیصلہ کریں گے۔ شیوکمار نے کہا کہ ہم نے پارٹی ممبران اسمبلی کی رائے شامل کی ہے۔ میٹنگ کے دوران منتخب ایم ایل ایز نے ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا شکریہ ادا کیا۔

غور طلب ہو کہ کانگریس نے اسمبلی انتخابات میں تقریباً 65 سیٹیں جیتی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بی آر ایس کے کھاتے میں 38 سیٹیں آئی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے 8 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی باقی نشستوں پر دیگر امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پارٹی کی شکست کے بعد سی ایم کے سی آر نے گورنر کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے۔ اب ریاست میں نئی ​​حکومت بننی ہے۔

کانگریس تلنگانہ میں نئی ​​حکومت بنانا چاہتی ہے۔ اس سلسلے میں، کانگریس کے ایک وفد نے اتوار کی رات دیر گئے گورنر تملی سائی سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کی بات کی۔ پیر کی صبح کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں پارٹی لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ووٹوں کی گنتی اتوار کی رات دیر گئے تک جاری رہی اور اس کے بعد سیٹوں کی حقیقت سامنے آگئی۔ غور طلب ہو کہ موصولہ اطلاعات کے مطابق حلف برداری تقریب 9 دسمبر کو ایل بی اسٹیڈیم میں ہوگی۔ تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ڈپٹی سی ایم اور پڑوسی ریاست کرناٹک کے مبصر ڈی کے شیوکمار، اے آئی سی سی کے ریاستی امور کے مبصر دیپداس منشی، انچارج ٹھاکرے، پی سی سی صدر ریونتھ ریڈی، ایم پی اتم کمار ریڈی، سابق ایم پی ملوروی نے اتوار کی رات منتخب ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے سی ای او حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے اور پیر کو گورنر کے ساتھ جیتنے والے ایم ایل ایز کی فہرست حوالے کریں گے۔ نئے وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری گورنر کی جانب سے موجودہ اسمبلی کی منسوخی کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب میں سرکردہ لیڈر کھرگے، راہل گاندھی اور پرینکا کی شرکت کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details