حیدر آباد: چھ ریاستوں کی سات اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ رجحانات میں بہار میں آر جے ڈی، ہریانہ، یوپی، اڈیشہ میں بی جے پی، تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور مہاراشٹرا میں ادھو دھڑا (شیو سینا) آگے ہے۔ Assembly Bypolls Results
آدم پور حلقہ کے ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی امیدوار بھاویہ بشنوئی کو ہریانہ میں 35,686 ووٹ ملے۔ کانگریس کے جئے پرکاش کو 22460 ووٹ ملے ہیں۔ آدم پور سیٹ پر بی جے پی،کانگریس، انڈین نیشنل لوک دل اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے درمیان کل 75.25 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔