اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Two Suspected Arrested آسام میں دو مشتبہ افراد گرفتار - دو مشتبہ افراد گرفتار

آسام پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ موریگاؤں کی پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا این کے ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت مصدق حسین اور اکرام الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ Two Suspected Arrested

آسام میں دو مشتبہ افراد گرفتار
آسام میں دو مشتبہ افراد گرفتار

By

Published : Sep 12, 2022, 12:06 PM IST

گوہاٹی: آسام پولیس نے پیر کو موریگاؤں ضلع میں دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ دونوں ملزمان پر عسکری تنظیم انصار اللہ بنگلہ ٹیم سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔موریگاؤں کی پولیس سپرنٹنڈنٹ اپرنا این کے ذرائع کے مطابق گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت مصدق حسین اور اکرام الاسلام کے نام سے ہوئی ہے۔ فی الحال ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اس سے قبل 21 اگست کو آسام پولیس نے گولپارہ ضلع میں القاعدہ انڈین برصغیر (AQIS) اور انصار اللہ بنگلہ ٹیم (ABT) سے تعلق رکھنے والے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت امام عبدالسبحان اور جلال الدین شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔ گولپارہ ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) وی وی راکیش ریڈی نے بتایا کہ دونوں افراد سے گھنٹوں پوچھ تاچھ کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا۔Assam police arrested two suspected

مزید پڑھیں:۔ پلوامہ میں چار مشتبہ افراد گرفتار

ایس پی نے کہا کہ ہمیں رواں سال جولائی میں گرفتار کیے گئے عباس علی سے ان پٹ ملا ہے، جو عسکری سرگرمیوں سے بھی وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان کے گھروں کی تلاشی کے دوران دیگر دستاویزات کے ساتھ ساتھ متعدد اشتعال انگیز مواد، پوسٹرز، کتابیں، موبائل فون، سم کارڈ اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والے شناختی کارڈ ضبط کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details