اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Assam-Mizoram Violence: راہل نے کہا، وزیر داخلہ نے ملک کو ناکام بنا دیا - آسام -میزورم سرحدی تنازعہ

آسام -میزورم سرحدی تنازع معاملے پر راہل گاندھی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آسام -میزورم تشدد: راہل نے کہا وزیر داخلہ نے ملک کو مایوس کیا
آسام -میزورم تشدد: راہل نے کہا وزیر داخلہ نے ملک کو مایوس کیا

By

Published : Jul 27, 2021, 11:44 AM IST

آسام -میزورم سرحدی تنازعہ معاملے پر کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'لوگوں کی زندگی میں "نفرت اور عدم اعتماد کا بیج بو کر" ایک مرتبہ پھر ملک کو مایوس کیا ہے۔

تشدد سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیا، 'جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے گہری تعزیت ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔'

وہیں، آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بِسوا سرما منگل کی صبح سلچر میڈیکل کالج ہسپتال پہنچے اور آسام میزورم بارڈر پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ آسام اور میزورام کے مابین سرحدی تنازع میں اچانک اضافے کے دوران پرتشدد جھڑپ میں آسام پولیس کے چھ اہلکار ہلاک اور ایک سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسام۔ میزورم سرحد پر فائرنگ میں 6 جوان ہلاک

دونوں فریقوں نے ایک دوسرے کی پولیس پر تشدد کا الزام لگایا اور سینٹر کی مداخلت کی مانگ کی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دونوں ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات کی اور ان سے متنازع سرحد پر امن کی بحالی کے لیے کہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details