آسام حکومت نے جورہاٹ ضلع میں برہم پترا ندی میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیوں کے ٹکرانے کے واقعہ کی ریاستی سطح پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بدھ کے روز آسام کے جورہاٹ ضلع میں برہم پترا ندی میں نمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے تین مسافر ہلاک ہوگئے اور 40 دیگر کو بچا لیا گیا۔
ضلع جورہاٹ کے ایڈیشنل کمشنر دامودر برمن کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور کشتی کو باہر نکالنے کی کوششیں کی جاری ہیں۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ اب تک تین افراد کی لاشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔