اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Asia Cup 2022 بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

ایشیا کپ 2022 کے میگا مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی اور اب تقریباً ایک سال بعد دونوں روایتی حریف آمنے سامنے ہیں ۔Asia Cup 2022

Asia Cup 2022, Asia Cup 2022 India won the toss and decided to bowl first
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Aug 28, 2022, 7:04 PM IST

Updated : Aug 28, 2022, 7:18 PM IST

ہفتے کو شروع ہونے والے ایشیا کپ میں بالآخر وہ وقت آہی گیا ہے جس کا پوری دنیا بالخصوص ایشیا کے کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایشیا کپ 2022 کے میگا مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے واقت بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرتے لیکن یہ ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ ہم بڑا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔ وہیں روہت شرما نے کہا کہ سچ کہوں تو مجھے نہیں لگتا کہ ٹاس اتنا اہم ہے، ہم یہاں صرف اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ ہم یہاں آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں، اس لیے امید ہے کہ پچ اچھی ہوگی۔ Asia Cup 2022

گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے بعد اب سے کچھ ہی دیر میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان دبئی کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونے والے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس شکست کے بعد جہاں ٹیم انڈیا کے رویہ، ٹیم کلیور اور اپروچ میں کافی تبدیلی آئی ہے۔Asia Cup 2022

پاکستان (پلیئنگ الیون): بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوش دل شاہ، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہنواز دھانی۔

بھارت (پلیئنگ الیون): روہت شرما، کے ایل راہل، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، دنیش کارتک، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، بھونیشور کمار، اویش خان، یوزویندر چہل، ارشدیپ سنگھ

Last Updated : Aug 28, 2022, 7:18 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details