اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اشونی اپادھیائے کی ضمانت منظور - etv bharat

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ دنوں مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کو لے کر بی جے پی کے سابق ترجمان اشونی اپادھیائے کو دہلی پولیس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد دہلی پولیس نے 14 دن کی عدالتی تحویل مانگی تھی۔

اشونی اپادھیائے کی ضمانت منظور
اشونی اپادھیائے کی ضمانت منظور

By

Published : Aug 11, 2021, 8:09 PM IST

عدالت نے اشونی اپادھیائے کو 2 دن کی عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ سُنایا تھا۔ جس کے بعد آج میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 50 ہزار کے مچلکہ کے ساتھ اشونی اپادھیائے کی ضمانت منظور کر لی۔اشونی اپادھیائے کے خلاف جن دفعات کی بنیاد پر کیس درج کیا گیا تھا وہ سبھی بہت چھوٹی تھی جس کی وجہ سے مجسٹریٹ نے ضمانت کی درخواست کو رد نہ کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

اشونی اپادھیائے کی ضمانت منظور

دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ دنوں بھارت جوڑو تحریک کی آڑ میں جس طرح سے مسلمانوں کے خلاف زبردست اشتعال انگیزی کی گئی تھی اور کھلے عام مسلمانوں کو دھمکیاں دی گئیں اس کے بعد مسلمانوں نے غصہ کا اظہار کیا تھا۔

جس کے بعد دہلی پولیس نے ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے کو گرفتار کیا تھا۔ جنتر منتر پر گزشتہ دنوں بھارت چھوڑو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر ایڈووکیٹ اشونی اپادھیائے نے بھارت جوڑو مارچ شروع کیا تھا۔

مزید پڑھیں:جنتر منتر پر اشونی اپادھیائے کے خلاف احتجاج کرنے پہنچے لوگوں کو پولیس نے ڈیٹین کیا

اس مارچ میں انگریزوں کے زمانے کے قانون بدلنے جیسے کئی مطالبات کیے گئے تھے۔ لیکن ان سب مطالبات کو درکنار کرکے وہاں مسلمانوں کے خلاف جس طرح زہر اگلا گیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں اس سے ملک کا ماحول خراب ہوا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details