جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ نوجوان اشفاق احمد گنائی عرف اشفاق سینا نے کراٹے میں بلیک بیلٹ حاصل کر کے پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
اشفاق نے حال ہی میں ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ میں ایک چیمپیئن شپ میں بلیک بیلٹ حاصل کر کے پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اشفاق غریبی کے باوجود مسلسل اپنی ٹرینینگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لوگوں نے کہا کہ گاندربل انتظامیہ کو اشفاق کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ نہ صرف ضلع کا بلکہ جموں کشمیر اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔
مزید پڑھیں:۔بڈگام: 33 کروڑ اور 20 سال کا عرصہ، جامع مسجد چرار شریف پھر بند کیوں؟
واضح رہے کہ اشفاق ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور تحصیل کنگن کے برنہ بگ علاقے کے رہنے والے ہیں۔ اشفاق کے مطابق اس بار مقابلہ ہوا تھا۔ اگرچہ اس مقابلے میں ہر ایک ضلع سے درجنوں نوجوان شامل ہوئے تھے۔ تاہم ضلع گاندربل سے میں اشفاق اکیلے اس مقابلے میں شامل ہو کر بلیک بلیٹ کا خطاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کہیں سے بھی اس کھیل کی ٹریننگ حاصل نہیں کی ہے کیونکہ اس کے لیے پیسے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے پاس غریبی کے سوا صرف اللہ کا سہارا تھا۔