اترپردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن وِملا باتھم نے 'مشن شکتی مہم' کے تحت گورنمنٹ گرلز انٹر کالج ہوشیار پور نوئیڈا میں منعقدہ نیوٹریشن پنچایت پروگرام میں کئی اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا۔ وملا باتھم نے آشا اور آنگن واڑی کارکنان کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری اسکیموں کے بارے میں گھر گھر معلومات پہنچائیں تاکہ ضرورت مند افراد اسکیم کا فائدہ حاصل کرسکیں۔
اترپردیش ریاستی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن نے اپیل کیا کہ غذائیت سے محروم اور خون کی کمی کی شکار خواتین پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پروگرام افسر دلیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ محکمہ کی مسلسل کوششوں سے غذائی قلت سے محروم بچوں کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔