اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایم آئی ایم غنڈوں کی پارٹی ہے: بی جے پی رہنما

پریاگ راج سے بی جے پی رہنما بھولے سنگھ نے اسد الدین اویسی کی پارٹی کو غنڈوں کی پارٹی قرار دیا۔ انہوں کہا کہ غنڈوں کی پارٹی میں غنڈے ہی جائیں گے۔

اسد الدین اویسی کی پارٹی کو غنڈوں کی پارٹی ہے: بی جے پی رہنما
اسد الدین اویسی کی پارٹی کو غنڈوں کی پارٹی ہے: بی جے پی رہنما

By

Published : Sep 9, 2021, 1:18 PM IST

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے ایم آئی ایم میں شامل ہونے سے متعلق پریاگ راج کے بی جے پی رہنما و گئو سیوا دل کے رکن بھولے سنگھ نے اسد الدین اویسی حیدرآباد کا غنڈہ قرار دیا۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ 'غنڈوں کی پارٹی میں غنڈے ہی جائیں گے۔ اویسی کی پارٹی میں سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے خاندان سمیت اویسی کی پارٹی میں شمولیت سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا ہے۔'

اسد الدین اویسی کی پارٹی کو غنڈوں کی پارٹی ہے: بی جے پی رہنما

وہیں، اے آئی ایم آئی ایم رہنماؤں کا کہنا ہے سابق رکن پارلیمان عتیق احمد کے پارٹی میں شامل ہونے سے اترپردیش میں اے آئی ایم میں نئی جان آ گئی ہے۔ اس کی وجہ سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں یوپی کی سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی۔

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کی اہلیہ شائستہ پروین نے اسد الدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم میں شمولیت اختیار کی۔ لکھنؤ میں منعقدہ پروگرام میں، جہاں عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین نے اے آئی ایم آئی ایم کی رکنیت حاصل کی، وہیں گجرات کی جیل میں بند ان کے شوہر عتیق احمد نے بھی جیل سے پارٹی میں شمولیت کا خط جاری کیا۔ اس کے بعد پریاگ راج میں اے آئی ایم آئی ایم اور عتیق احمد کے حامیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ایم آئی ایم کے قانونی سیل کے ریاستی صدر عارف اقبال نے کہا کہ عتیق احمد کی شمولیت کی وجہ سے ان کی پارٹی کو یوپی میں ان کی پارٹی میں نئی جان آ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اترپردیش میں ہونے والے 2022 میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر تمام پارٹیوں نے اپنی اپنی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اسد الدین اویسی کی موجودگی میں سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ نے اے آئی ایم آئی ایم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق رکن پارلیمان عتیق احمد اور ان کی اہلیہ اے آئی ایم آئی ایم میں شامل

اے آئی ایم آئی ایم بہار کے بعد اب اتر پردیش میں بھی اپنی طاقت دکھانے کے لیے تیار ہے۔ پارٹی سربراہ اسد الدین اویسی تین روزہ دورے پر اتر پردیش پہنچے ہیں اور اس دوران وہ کئی اضلاع کا دورہ بھی کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details