اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

اسدالدین اویسی کی ریلی منسوخ، ٹی ایم سی پر دہرا رویہ اپنانے الزام - ایم آئی ایم کے سربراہ نے برہمی کا اظہار

کولکاتا کے میٹا برج میں ایم آئی ایم کے عوامی جلسے کو منسوخ کیے جانے پراسد الدین اویسی نے برہمی کا ظہار کرتے ہوئے ٹی ایم سی پر دہرا رویہ اپنانے الزام عائد کیا ہے۔

Asaduddin Owaisi slams Mamata Banerjee after denial of police permission for rally
Asaduddin Owaisi slams Mamata Banerjee after denial of police permission for rally

By

Published : Feb 25, 2021, 6:44 PM IST

Updated : Feb 25, 2021, 7:05 PM IST

در اصل آج کولکاتا کے مٹیا برج میں ایم آئی ایم کی جانب سے ایک عوامی جلسے کا انعقاد ہونا تھا جسے پولیس نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پولیس کی اجازت نہ ملنے پر ایم آئی ایم کو اپنا اجلاس منسوخ کرنا پڑا۔

پولیس کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ایم آئی ایم کے سربراہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ایم سی پر ڈوغلا پن رویہ کا الزام عائد کیا۔

ویڈیو

اسد الدین اویسی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ٹی ایم سی کے رہنما دہلی میں آکر اظہارِ رائے کی آزادی، مساوات پر بات کرتے ہیں جبکہ یہ پارٹی بنگال میں دوسروں کی آواز کو دبانے کا کام کررہی ہے'۔

انہوں نے ان پولیس اافسران کے خلاف کارروئی کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے عوامی جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ' الیکشن کمیشن ان افسران کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ٹرانفر کرے، ان کی موجودگی میں منصفانہانتخابات نہیں ہوسکتے ہیں'۔

Last Updated : Feb 25, 2021, 7:05 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details