لوک سبھا میں منگل کے روز پسماندہ طبقات (او بی سی) سے متعلق 'آئین (127ویں ترمیم) بل، 2021' منظور کیا۔ اس پر بحث کے دوران اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا کہ حکومت نے یہ بل لاکر شاہ بانو کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔ یہ حکومت او بی سی کے لیے نہیں ہے۔ مسلمانوں کی پسماندہ ذات کو تلنگانہ میں ریزرویشن ملتا ہے لیکن مرکز میں نہیں۔ ہمیں ریزرویشن نہیں بلکہ افطار کی دعوت اور کھجور ملے گی۔
اویسی نے کہا کہ جب ایس سی کاسٹ میں ہندو اور بودھ آسکتے ہیں تو پھر مسلمانوں کو اس میں کیوں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ 1950 کا صدارتی حکم مذہب سے پاک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کیوں خوفزدہ ہے۔