بامبے ہائی کورٹ نے جمعہ کو بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔ جمعرات کو آرین خان، ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کو ضمانت دینے والے جسٹس این ڈیبلو سمبرے نے انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانچ افسر کی اجازت کے بغیر ممبئی یا بھارت نہ چھوڑ نے کو کہا ہے۔'
کورٹ کے حکم نامے کے مطابق انہیں اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہ ہونے، معاملے کے بارے میں کوئی عوامی بیان نہ دینے، ہرجمعہ کو صبح 11 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کے درمیان این سی بی کے دفتر میں موجود رہنے کے لیے کہا گیا۔ اس کے علاوہ ملزمین کو این سی بی کی جانب سے بلائے جانے پر حاضر ہونے کو کہا گیا ہے۔'