اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Arunachal Governor Parnaik پارنائک اور عبدالغنی میر کی ایل اے سی پر سیکوریٹی صورتحال سے متعلق بات چیت

اروناچل پردیش کے گورنر نےآئی ٹی بی پی کے انسپکٹر جنرل سے چینی سرحد پر واقع لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادہ خیال کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 21, 2023, 4:03 PM IST

ایٹا نگر: اروناچل پردیش کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) کے ٹی پارنائک اور انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) شمال مشرقی سرحدی ہیڈ کوارٹر عبدالغنی میر نے چینی سرحد کے ساتھ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ سیکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی۔ منگل کو راج بھون کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مسٹر پارنائک اور مسٹر میر نے منگل کو یہاں راج بھون میں ملاقات کی۔ اروناچل پردیش، ہندوستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے، جس کی بین الاقوامی سرحدیں کل 1680 کلومیٹر بھوٹان کے ساتھ 160 کلومیٹر شمال مشرق، چین کے ساتھ 1,080 کلومیٹر اور میانمار 440 کلومیٹر کے ساتھ ملتی ہیں۔

آئی جی، آئی ٹی بی پی، مسٹر پارنائک کے ساتھ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، جنہوں نے اپنی سروس کے دوران ہندوستانی فوج کی شمالی کمان اور شمال مشرق میں فوج کی چار کور کی کمانڈ کی، ملک کی سرحدوں کو محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے آئی جی کو جنہوں نے 25 فروری کو آئی ٹی بی پی کے شمال مشرقی سرحدی ہیڈ کوارٹر کا چارج سنبھالا تھا، کو مشورہ دیا کہ وہ فوج، سول انتظامیہ اور مقامی لوگوں کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھتے ہوئے فوجیوں کو متحرک اور چوکنا رکھیں تاکہ خوشگوار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: US Intel Report on India China Tension ایل اے سی پر فوجی توسیع سے بھارت چین کے درمیان جنگ کا امکان، امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ

گورنر نے اروناچل پردیش میں دور دراز پوسٹوں پر تعینات آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے ریاستی حکومت اعلیٰ سطح کی سرحدی حفاظت کو آسان بنانے کے لیے کنیکٹیویٹی، مواصلات اور دیکھ بھال جیسے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ راج بھون کی ایک ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مسٹر میر کو مبارکباد دی اور ریاست میں ان کے کامیاب عہد کی خواہش کی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details