نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکر نے پیر کو کہا کہ بھارت موجودہ دہائی کے آخر تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا اور کاریگر بھارتی ثقافت کے مینار ہیں۔ دہلی میں منعقدہ شلپ گرو اور قومی ایوارڈ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کاریگر دنیا میں بھارت کے وراثت کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بھارت سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے عالمی سطح پر سب سے پسندیدہ مقام ہے۔ دستکاری اور ہینڈلوم کے شعبے سے وابستہ کاریگروں نے اس ترقی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بہتر مہارت بھارت کو فخر دیتی ہے۔
Jagdeep Dhankhar On Indian Economy فنکار ثقافت کی روشنی کے ستون ہیں، جگدیپ دھنکر - فنکار ثقافت کی روشنی کے ستون ہیں
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکار دنیا میں بھارت کے وراثت کے سفیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے۔ بھارت سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے عالمی سطح پر سب سے پسندیدہ مقام ہے۔Jagdeep Dhankhar On Indian Economy
مزید پڑھیں:۔Political Conflicts: جمہوریت میں سیاسی تصادم کی کوئی جگہ نہیں ہے: گورنرجگدیپ دھنکر
انہوں نے کہا کہ کاریگر ہماری ثقافت کے مینار ہیں۔ آپ ہماری ثقافت اور تخلیقی صلاحیتوں کے سب سے طاقتور اور بااثر ہیں۔ آپ دنیا کو دکھاتے ہیں کہ بھارت کے پاس بے پناہ مہارت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی-20 کی صدارت یہ ظاہر کرتی ہے کہ دنیا وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے خیالات کو سن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دہائی کے آخر تک بھارت دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بن جائے گا۔ انہوں نے سال 2017، 2018 اور 2019 کے لیے شلپ گرو اور استاد شلپکاروں میں قومی ایوارڈز تقسیم کیے۔ مجموعی طور پر 30 شلپ گرو ایوارڈز اور 78 قومی ایوارڈ ماسٹر دستکاروں کو پیش کیے گئے، جن میں سے 36 خواتین ہیں۔ ایوارڈز کا بنیادی مقصد دستکاری میں ان کی عمدہ کارکردگی اور بھارتی دستکاری اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں قابل قدر شراکت کو تسلیم کرنا ہے۔ (یو این آئی)