اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

عرشی خان کو افغان کرکٹر سے منگنی ٹوٹنے کا خدشہ - ایک بھارتی لڑکے کی تلاش کریں گے

ٹی وی اداکارہ عرشی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی منگنی ایک افغان کرکٹر سے ہونی تھی جسے ان کے والد نے منتخب کیا تھا لیکن اب انہیں خدشہ ہے کہ افغانستان پر طالبان کے قبضے کی وجہ سے ان کے خاندان کو منگنی ختم کرنی پڑسکتی ہے۔

Arshi
عرشی

By

Published : Aug 24, 2021, 4:18 PM IST

Updated : Aug 24, 2021, 4:57 PM IST

افغانستان پر طالبان کے قبضے نے ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ ٹی وی اداکارہ عرشی خان بھی اس سے نہیں بچ سکیں۔ انھیں خدشہ ہے کہ افغانستان کے کرکٹر کے ساتھ اس کے تعلقات ختم ہوجائیں گے۔ عرشی اور افغان کرکٹر کی رواں سال اکتوبر میں منگنی ہونے والی تھی۔

عرشی خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ افغانستان کا کرکٹر کون ہے لیکن انھوں نے اتنا ضرور کہا ہے کہ لڑکا ان کے والد کی پسند کا ہے۔

عرشی خان کے حوالے سے ایک نیوز چینل نے لکھا 'میری اکتوبر میں افغانستان کے کرکٹر کے ساتھ منگنی ہونے والی تھی۔ میرے والد نے اسے پسند کیا ہے، لیکن اب ہمیں افغانستان پر طالبان کے قبضے کی وجہ سے یہ تعلق ختم کرنا پڑسکتا ہے۔

عرشی خان نے یہ بھی کہا کہ وہ افغان کرکٹر کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ عرشی نے کہا کہ وہ میرے والد کے دوست کا بیٹا ہے۔ ہم اور افغان کرکٹرز بھی دوست ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ میرے والدین اب میرے لیے ایک بھارتی لڑکے کی تلاش کریں گے۔

اکتیس سالہ عرشی خان نے یہ بھی بتایا کہ ان کا خاندانی شجرہ افغانستان سے ہے۔ تاہم جب عرشی 4 سال کی تھیں تو ان کا خاندان بھارت چلا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ شروع کی

عرشی خان نے کہا کہ میں افغانی پٹھان ہوں، میرے دادا جی افغانستان سے آکر بھارت میں آباد ہوگئے تھے اور وہ بھوپال میں جیلر کے عہدہ پر فائز تھے، میں اپنے والدین اور دادا دادی کی ہی طرح بھارتی شہری ہوں۔

عرشی خان ساوتری دیوی کالج اینڈ ہسپتال، عشق میں مرجاواں اور وش جیسے شوز میں کام کرچکی ہیں۔ وہ بگ باس 14 میں شامل ہونے سے پہلے بگ باس 11 کا حصہ رہی تھیں۔

عرشی بگ باس 14 میں دوسری بار آئیں۔ اس ریالٹی شو میں عرشی کی اردو زبان کو بہت پسند کیا گیا۔ شو کے ہوسٹ اداکار سلمان خان بھی کئی بار عرشی خان کی اردو زبان کی تعریف کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

Last Updated : Aug 24, 2021, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details