اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جاوید 6 روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ پر - پٹنہ کی خصوصی عدالت

عسکریت پسند تنظیموں کو اسلحہ کی فراہمی کے سلسلے میں گرفتار محمد جاوید کو این آئی اے نے پٹنہ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ جہاں سے جاوید کو جموں پولیس کی خصوصی ٹیم اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

arrested javed handed over to jammu police on transit remand
جاوید 6 روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ پر

By

Published : Feb 18, 2021, 3:20 AM IST

بہار کے چھپرا سے گرفتار محمد جاوید کو این آئی اے نے پٹنہ کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے جاوید کو 6 دن کے ٹرانزٹ ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد این آئی اے نے جاوید کو جموں پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ در اثناء جاوید کو جموں میں عسکریت پسند تنظیموں کو اسلحہ کی فراہمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔

جموں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم جاوید کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔ پولیس اب جاوید سے پوچھ گچھ کرے گی اور کیس کی چھان بین کرے گی۔ جاوید کو جموں میں گرفتار ایک ملزم کی نشاندہی پر بہار کے چھپرا سے گرفتار کیا گیا تھا۔

جاوید پر الزام ہے کہ اس نے جموں سے گرفتار ایک ملزم کو 7 پستول دیئے تھے۔ یہ پستول وادی کے عسکریت پسندوں تک پہنچائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ جاوید ضلع سرن کے مادھورا کا رہائشی ہے۔ تاہم اس سے قبل اسی کیس میں جاوید کے چھوٹے بھائی مشتاق عالم کو پنجاب کے موہالی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details