پیرول پر جیل سے رہا ہونے والے شرپسندوں کو ہفتے کے روز اُتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی کوتوالی سورج پور پولیس نے ایک خاتون سے سونے کی زنجیر لوٹنے کی کوشش و دیگر واردات کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
دونوں ملزمان کووڈ 19 کے دوران پیرول پر جیل سے باہر آئے تھے۔
پولیس نے لٹیروں سے ایک زنجیر اور ایک چین کا ٹکڑا، ایک پستول اور چاقو برآمد کیا ہے۔
کوتوالی سورج پور پولیس کے مطابق 31 جولائی کو دو موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر ڈیلٹا 2 میں ایک خاتون سے زنجیر لوٹنے کی کوشش کی تھی اور اس دن سیکٹر الفا -1 میں ایک اورخاتون سے زنجیر لوٹ لی گئی تھی۔
4 جون کو موٹر سائیکل سوار شرپسندوں نے پیراماؤنٹ سوسائٹی کے قریب ایک شخص سے زنجیر لوٹ لی تھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شرپسندوں کی یہ واردات محفوظ ہو گئی تھی۔