اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تہاڑ جیل میں قید عمر خالد کورونا سے متاثر - جواہر لال نہرو یونیورسٹی

عمر خالد کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ ہفتے کے روز مثبت آئی تھی جس کے بعد انہیں تہاڑ جیل کے احاطے میں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

تہاڑ جیل میں قید عمر خالد کورونا سے متاثر
تہاڑ جیل میں قید عمر خالد کورونا سے متاثر

By

Published : Apr 26, 2021, 6:44 AM IST

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے سابق طالب علم عمر خالد کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ عمر کو 2020 کے دہلی فسادات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ عمر کو دہلی کے تہاڑ جیل کے احاطے میں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا 33 سالہ عمر میں کووڈ-19 کے علامات نظر ائے تھے جس کے بعد ان کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرایا گیا۔

عہدیدار نے بتایا کہ ان کی آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ ہفتے کے روز مثبت آئی جس کے بعد عمر کو تہاڑ جیل کے احاطے میں آئیسولیٹ کردیا گیا ہے۔

عمر خالد کو فروری 2020 کے دہلی فسادات میں مبینہ کردار کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے 15 اپریل کو دہلی کی ایک عدالت نے پی ایس کھجوری خاص پولیس اسٹیشن میں درج ریاست بمقابلہ عمر خالد ایف آئی آر میں دہلی فسادات کے ایک مقدمے میں ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ لیکن یو اے پی اے کے تحت چل رہے کیس کی وجہ سے انہیں ضمانت ملنے کے بعد بھی جیل میں ہی رہنا پڑ رہا ہے۔

ضمانت کی دیگر شرائط میں کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے عمر خالد کو رہائی دیتے ہوئے اپنے فون پر آروگیہ سیتو ایپ انسٹال کرنے کی ہدایت دی تھی۔

ضمانت کے دیگر شرائط میں کہا گیا ہے کہ عمر خالد ثبوت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کریں گے یا کسی بھی گواہ کو کسی بھی طرح سے متاثر نہیں کریں گے اور علاقے میں امن و ہم آہنگی برقرار رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details