اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Mass Marriage by Viklang Sahayak Kendra: وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام - ای ٹی وی بھارت کی خبر

عالمی یوم معذور کے موقع پر احمدآباد کی 'وکلانگ سہایک کیندر' تنظیم کی جانب سے احمدآباد کے وٹوہ علاقے میں قومی اتحاد کی مثال Example of National Unity پیش کرتے ہوئے ہندو، مسلم، معذور و ضرورت مند جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا۔

وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام
وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام

By

Published : Dec 6, 2021, 4:48 PM IST

اجتماعی نکاح کا اہتمام کرنے والے وکلانگ سہایک کیندر کے صدر بابو بھائی صابو والا نے کہا کہ آج عالمی یوم معذور کے موقع پر ہم نے وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے ضرورت مندر مسلم و غیر مسلم جوڑوں کی شادی Marriage of Muslim and non-Muslim couples کی کیونکہ آج کورونا کے دور میں لوگ کافی پریشان حال ہیں اور شادی کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال ہم نے ایسے ضرورت مند معذور، بیوہ کی شادیاں کی ہیں۔ اس اجتماعی نکاح میں 18 جوڑوں کی شادی ہوئی ہے، جس میں 3 غیر مسلم ہیں، 15 مسلم جوڑے ہیں۔

وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں میں شریعت کے مطابق 90 جوڑوں کا اجتماعی نکاح

وکلانگ سہایک کیندر کے پیٹرن چیئرمین مگن بھائی پٹیل نے کہا کہ آج کی مہنگائی کے دور میں شادی Marriage During Inflation کرنے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے وقت میں بابو بھائی صابو والا نے اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا، جو سماج کے لیے قابل فخر ہے۔

وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام

مگن بھائی پٹیل نے کہا کہ ہم بابو بھائی صابو والا اور ان کی ٹیم کو لاکھ لاکھ سلام کرتے ہیں۔

وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام
اس موقع پر شادی کرنے والے ایک دلہے نے کہا کہ 'وکلانگ سہایک کیندر' تنظیم میں ہم دس سال سے جڑے ہوئے ہیں۔ آج اس اجتماعی نکاح میں ہماری بھی شادی ہوئی ہے۔ بہت تکلیفوں سے گزرنے کے بعد آج ہماری شادی ہوئی ہے۔ ہم بابو بھائی صابو والا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وکلانگ سہایک کیندر کی جانب سے اجتماعی نکاح کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details