ایک انٹیریئر ڈیزائنر کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر ان چیف ارنب گوسوامی بدھ کی شام تلوجا جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔
سپریم کورٹ نے بدھ کو دن میں ارنب گوسوامی اور دو دیگر ملزمین نتیش ساردا اور پروین راجیش سنگھ کو 50-50 ہزار روپئے کے نجی بانڈ پر عبوری ضمانت دیتے ہوئے فوراً رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے پہلے بامبے ہائی کورٹ نے ارنب کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالت کے پاس جانے کے لئے کہا تھا۔