شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لئے ایک فٹ بال ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں سوپور اور اس کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
فوج کی جانب سے سوپور میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد - FOOTBALL TOURNAMENT FOR YOUTH IN SOPORE
مقامی لوگوں نے فوج کی اس پہل کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں مزید ایسے کھیل کود کے ٹورنامنٹس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔
فوج کی جانب سے سوپور کے نوجوانوں کے لئے فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد
اس فٹ بال ٹورنامنٹ کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیل کود کی طرف مائل ہو تاکہ وہ غلط کاموں سے دور رہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ گذشتہ دو سال سے کورونا وائرس کے سبب اسکول اور کالج بند ہیں جس کی وجہ سے نوجوان گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔
اسی تناظر میں فوج نے فیصلہ لیا کہ ان نوجوانوں کے لئے اس فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ائندہ بھی اس طرح کے کھیل مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔