ذرائع کے مطابق منگل کو ریسکیو آپریشن کے دوران ایک ہیلمٹ، دو بڑے سائز کے بیگ ، ایک جوتا، شناختی کارڈ اور ہیلی کاپٹر کے کچھ ٹکڑے برآمد کئے گئے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق 3 اگست کو جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں آرمی ہیلی کاپٹر رنجیت ساگر ڈیم کے اوپر اڑ رہا تھا کہ اچانک ہیلی کاپٹر نیچے آگیا اور پانی میں گر گیا۔