اردو

urdu

Army Chief Visit Nepal آرمی چیف چار روزہ دورے پر نیپال روانہ

آرمی چیف جنرل منوج پانڈے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے نیپال کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ Army Chief Manoj Pandey in Nepal

By

Published : Sep 5, 2022, 9:31 AM IST

Published : Sep 5, 2022, 9:31 AM IST

آرمی چیف چار روزہ دورے پر نیپال روانہ
آرمی چیف چار روزہ دورے پر نیپال روانہ

نئی دہلی: آرمی چیف جنرل منوج پانڈے موجودہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے اتوار کو نیپال کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے۔ بطور آرمی چیف ان کا نیپال کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے دوران وہ نیپال کے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔ Army Chief Gen Manoj Pande arrives in Nepal

اس دورے کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے، فوج نے کہا کہ وہ ملک کی سینئر فوجی قیادت سے ملاقات کریں گے جہاں وہ ہندوستان-نیپال دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Army Chief Visits LOC: فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا

فوج نے کہا، "دونوں فوجوں کے درمیان دوستی کی روایت کو جاری رکھتے ہوئے، مسٹر پانڈے کو 5 ستمبر کو ایک تقریب میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ شیتل نواس میں نیپال آرمی کے جنرل کے اعزازی عہدے سے نوازا جائے گا۔" پانڈے 6 ستمبر کو نیپال کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details