اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسٹوڈین املاک معاملہ: اعظم خاں کی ضمانت عرضی پر بحث مکمل، فیصلہ محفوظ - اردو نیوز رامپور

کسٹوڈین املاک پر قبضہ کرنے کے معاملے پر سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان اعظم خاں کی ضمانت عرضی پر اترپردیش کے رامپور ضلعی عدالت میں دونوں فریقین کے مابین بحث مکمل ہو گئی ہے۔ عدالت نے فیصلہ کو محفوظ رکھتے ہوئے فیصلہ سنانے کی تاریخ 4 اگست مقرر کی ہے۔

azam khan
اعظم خاں

By

Published : Jul 31, 2021, 8:51 PM IST

سماجوادی پارٹی کے قدآور رہنما اور رکن پارلیمان اعظم خاں کی مشکلیں ابھی کم ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہیں۔ سیتاپور جیل میں تقریباً ڈیڑھ برس سے بند اعظم خاں کے خلاف رامپور کے تھانہ عظیم نگر میں محمد علی جوہر یونیورسٹی کے لئے کسٹوڈین املاک پر قبضہ کرنے کے معاملے بھی درج کئے گئے تھے۔

اس معاملے پر اعظم خاں کی جانب سے ضمانتی عرضی کورٹ میں داخل کی گئی تھی۔ جس پر رامپور کی ضلعی عدالت میں مسلسل سماعت چل رہی ہے۔ اس معاملے میں عدالت میں آج دونوں فریقین کے مابین بحث ہوئی۔

مزید پڑھیں:

بریلی: 'سب کا حق فاؤنڈیشن' نے اعظم خان کی رہائی کا مطالبہ کیا

ضمانت عرضی پر مخالف فریق کے وکیل کے ذریعہ محمد اعظم خاں پر لگائے گئے الزامات کا جواب بھی دیا گیا۔ سماعت کے دوران مخالف فریق کے ذریعہ ضمانت عرضی پر مخالفت بھی کی گئی۔ جس پر جواب دیتے ہوئے اعظم خاں کے وکیل نے ضمانت مانگی ہے۔ تاہم عدالت نے فیصلہ چار اگست تک کے لئے محفوظ کر لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details