اتراکھنڈ کانگریس کے نائب صدر عقیل احمد کو میڈیا میں مسلسل غیر ضروری بیانات دینے کی وجہ سے پیر کو چھ سال کے لیے پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ کی ریاستی کانگریس کمیٹی کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران عقیل احمد کی طرف سے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر دیئے گئے بیانات اور ردوبدل ان کے عہدے کے وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب نہیں تھے۔ عقیل احمد کے بے ترتیب بیانات کی وجہ سے تنظیم کی شبیہہ کو نقصان پہنچا ہے۔ پارٹی کی ہدایت پر مرکزی قیادت نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے عقیل احمد کو تمام عہدوں اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے چھ سال کے لیے نکال دیا ہے۔" Uttarakhand Congress VP Aqueel Ahmed Expelled From Party For 6 Years
Congress Expels Uttarakhand VP Aqeel Ahmed: عقیل احمد چھ سال کے لئے کانگریس پارٹی سے برطرف - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر
اتراکھنڈ کانگریس کے نائب صدر عقیل احمد کو میڈیا میں مسلسل غیر ضروری بیانات دینے کی وجہ سے پیر کو چھ سال کے لیے پارٹی سے برطرف کردیا گیا ہے۔ Aqeel Ahmed Expelled From Congress Party For Six Years
عقیل احمد چھ سال کے لئے کانگریس پارٹی سے برطرف
عقیل احمد نے انتخابات کے دوران اور انتخابات کے بعد بھی ریاست میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کو لے کر بیان دیا تھا، حال ہی میں ہوئے اتراکھنڈ انتخابات میں کانگریس کو ذبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا اور 70 رکنی ریاستی اسمبلی میں 19 سیٹیں جیتیں۔
مزید پڑھیں:۔اتراکھنڈ: کانگریس کارکنان کا ریاستی حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج