وزارت مالیات نے ریاست میں مکینیکل ماہی گیر کشتیوں کو ڈیزل ریفنڈ ( سبسڈی ) کے 39 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر منظوری دے دی ہے۔ مہاراشٹر میں 160 ماہی گیر کوآپریٹیو سوسائٹیوں کی 9646 مکینیکل کشتیوں کو ڈیزل کا کوٹہ منظور کیا ہے مذکورہ تمام باتوں کی اطلاع ریاست کے کابینی وزیر برائے فشریز اسلم شیخ نے ودھان بھون میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کے دوران کہی۔ Approves 39 crores for Kennel Fishing Boats۔
اسلم شیخ نے کہا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کے ماہی گیروں کی کوآپریٹو سوسائٹیز کو راحت ملی ہے۔ اسلم شیخ نے کہا کہ مالی سال 2021-22 میں ڈیزل پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کے تحت 60 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے اور اس فنڈ کو مکمل طور پر تقسیم کر دیا گیا ہے۔ سرمائی اجلاس میں ڈیزل ریفنڈ کے لیے 50 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سپلیمنٹری ڈیمانڈ کے ذریعے منظور شدہ 50 کروڑ روپے میں سے محکمہ مالیات نے 39 کروڑ روپے تقسیم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ Kennel Fishing Boats