اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش، گجرات کی دو ریل لائنوں کو ڈبل کرنے کو منظوری - ٹیکسٹائل صنعتوں کے ساتھ سیاحت کے شعبے کو بھی فائدہ

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

مدھیہ پردیش، گجرات کی دو ریل لائنوں کو ڈبل کرنے کو منظوری
مدھیہ پردیش، گجرات کی دو ریل لائنوں کو ڈبل کرنے کو منظوری

By

Published : Sep 29, 2021, 9:04 PM IST

مرکزی کابینہ نے مدھیہ پردیش اور گجرات کی دو اہم ریل لائنوں کو ڈبل کرنے کو منظوری دی جس پر دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی اور یہ کام تین سال میں مکمل ہوجائے گا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں بدھ کو ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے میڈیا سے کہا میٹنگ میں مدھیہ پردیش میں رتلام - نیمچ 132.92 کلو میٹر کی لائن کو ڈبل کئے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے جس پر 1095.67 سے 1184.67 کروڑ روپے کے درمیان لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان نے بھارت کو تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے خط لکھا

اس سے آس پاس کے علاقوں میں سیمنٹ ، ٹیکسٹائل صنعتوں کے ساتھ سیاحت کے شعبے کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ اس وقت اس لائن پر ٹریفک کا دباؤ 145 فیصد سے زیادہ ہے۔ ڈبل کئے جانے کے بعد ریلوے کو اس راستے سے مال کی ڈھلائی میں 5.67 سے 9.45 ٹن فیصد کا اضافہ یوبت کا امکان ہے۔

ٹھاکر نے کہا گجرات میں راج کوٹ کانالُس 111.20 کلو میٹر کے ریل راستے کو بھی ڈبل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پر 1080.58 سے 1168.13 کروڑ روپے کے درمیان لاگت آنے کا امکان ہے۔ اس سے دوارکا اوکھا پوربندر میں ریل ٹریفک کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔ اس لائن پر اس وقت 157 فیصد سے زیادہ ٹریفک دباؤ ہے۔ اس سے سوراشٹر علاقے میں مال برداری اور مسافر گاڑیوں کی آمد و رفت کو آسان بنایا جاسکے گا۔

ٹھاکر نے کہا کہ دونوں لائنوں کو ڈبل کئے جانے کا عمل تین سالوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details