کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سعودی حکومت نے مسلسل دوسرے برس بھی بیرون ممالک کے زائرین کو حج 2021 کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ رواں برس بھی حج کو محدود رکھا گیا۔ سعودی عرب کے شہریوں اور وہاں رہائش پذیر افراد کو ہی فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری کردی سرکیولر حج 2021 سے متعلق سعودی حکومت کی جانب سے لیے گئے اس فیصلہ کے ساتھ منگل کو حج کمیٹی آف انڈیا نے بھی حج 2021 کی موصولہ تمام درخواستیں منسوخ کردی ہیں۔
اس حوالے سے جموں و کشمیر حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر ڈاکڑ مقصود احمد خان کی جانب سے سرکیولر بھی جاری کیا گیا ہے جس میں سعودی حکومت کے حج 2021 سے متعلق لئے گئے فیصلے کے حوالے سے جموں و کشمیر کے زائرین کو مطلع کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے رواں برس حج کے لئے موصول تمام درخواستوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔