طالبان کی حکومت کے بعد افغانستان سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نکالا گیا ہے، اس کے باوجود ابھی بھی بہت سے لوگ وہاں پھنسے ہوئے ہیں۔ ایسے ہی کچھ افغان ہندووں اورسکھوں کاایک ویڈیومنظر عام پر آیا ہے جوافغانستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ویڈیو میں افغان ہندو اور سکھ وزیراعظم نریندر مودی سے انہیں جلد از جلد افغانستان سے نکالنے کی جذباتی اپیل کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مودی کو ان کی 71 ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو افغانستان کے دارالحکومت کابل سے بھیجی گئی ہے۔