احمدآباد: ریاست گجرات میں رام نومی کا جلوس امن و امان کے ساتھ نکالنے کی اپیل کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی گجرات نے ڈی جی پی کو میمورنڈم دیا ہے۔ دراصل گزشتہ سال رام نومی کے موقع پر مختلف ریاستوں اور گجرات میں فرقہ ورانہ فسادات ہوئے تھے اور بہت سے علاقوں میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا تھا۔ ایسے میں اس سال رام نومی کا جلوس کے انتظامات کے سلسلے میں شوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گجرات کے لیڈران نے ڈی جی پی گجرات سے ملاقات کی اور میمورنڈم سونپا۔
اس تعلق سے ایس ڈی پی آئی کے لیڈر ارشاد شیخ نے کہا کہ آج کے ماحول سے ہم سب واقف ہیں کہ کس طریقے سے مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں 30 مارچ کو رام نومی کا جلوس نکلنے والا ہے۔ یہ جلوس مسلمانوں کے علاقوں سے بھی گزرتا ہے۔ اس معاملے پر ہم نے ڈی جی پی گجرات کو ایک میمورنڈم دیا ہے۔