اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gyanvapi Masjid Row: گیان واپی مسجد قضیہ سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی اپیل - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

جمعیۃ علماء ہند نے ملک کے عوام سے اپیل کی ہے کہ گیان واپی مسجد کے مسئلے کو سڑک پر نہ لایا جائے اور ہر طرح کے عوامی مظاہروں سے گریز کیا جائے۔ Appeal of Jamiat Ulema e Hind regarding Gyan Vapi Mosque case

گیان واپی مسجد قضیہ سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی اپیل
گیان واپی مسجد قضیہ سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی اپیل

By

Published : May 19, 2022, 7:50 AM IST

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکرٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے گیان واپی مسجد تنازع (Gyanvapi Masjid Controversy) پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گیان واپی مسجد کا قضیہ فرقہ پرست عناصر کی شرارتوں کی وجہ سے ان دنوں عوامی اور عدالتی سطحوں پر زیر بحث ہے۔ کچھ شرپسند عناصر اور متعصب میڈیا ادارے عوامی جذبات کو مشتعل کرکے دو فرقوں کے درمیان فتنہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایسے حالات میں جمعیۃ علماء ہند سبھی اہل وطن بالخصوص مسلمانان ہند سے دردمندانہ اپیل کرتی ہے کہ گیان واپی مسجد کے مسئلے کو سڑک پر نہ لایا جائے اور ہر طرح کے عوامی مظاہروں سے گریز کیا جائے۔ Jamiat Appeal to Muslims on Gyanvapi Mosque

گیان واپی مسجد قضیہ سے متعلق جمعیۃ علماء ہند کی اپیل


مزید پڑھیں:۔Gyanvapi Masjid Row: گیان واپی مسجد تنازعہ پر بنارس کے مسلمان کیا سوچتے ہیں؟


انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں مسجد انتظامیہ کمیٹی فریق کی حیثیت سے مختلف عدالتوں میں مقدمہ لڑ رہی ہے، ان سے امید ہے کہ وہ مضبوطی سے یہ مقدمہ اخیر تک لڑیں گے۔ ملک کی دوسری تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ براہ راست اس میں مداخلت نہ کریں۔ جو بھی مدد کرنی ہے وہ بلاواسطہ انتظامیہ کمیٹی کی جائے۔ علماء، مقررین واعظین اور ٹی وی مناظرین سے اپیل ہے کہ وہ ٹی وی ڈیبیٹ اور مباحثوں میں شرکت سے احتراز کریں۔ یہ قضیہ عدالت میں زیر بحث ہے، اس لیے پبلک ڈیبیٹ میں اشتعال انگیز مباحثے اور سوشل میڈیا پر تقاریر کرنے سے گریز کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details