اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Anurag Thakur on Budget انوراگ ٹھاکر نے بجٹ 2023 کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا قدم قرار دیا - مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے بجٹ کی تعریف کی

جموں میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ بجٹ سب کے لیے ہے۔ یہ ایسا پہلا بجٹ ہے، جس میں پورے ہندوستان کی ترقی کی طاقت ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے بجٹ 2023 کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا قدم قرار دیا
انوراگ ٹھاکر نے بجٹ 2023 کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا قدم قرار دیا

By

Published : Feb 4, 2023, 7:17 PM IST

انوراگ ٹھاکر نے بجٹ 2023 کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا قدم قرار دیا

جموں:اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے آج جموں میں بھارتی جنتا پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے پارلیمنٹ پیش کئے گئے بجٹ کی تعریف کی۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اس بجٹ کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے بڑا قدم قرار دیا۔ انہوں نے بجٹ کی خوبیاں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ سب کے لیے ہے۔ اپوزیشن ٹیکس استثنیٰ پر ناراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا پہلا بجٹ ہے، جس میں پورے ہندوستان کی ترقی کی طاقت ہے۔

انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ ایک مکمل بجٹ ہے اور ہر طبقے کے لوگوں کے لیے کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچانے والا ہے، تبھی اپوزیشن قدرے مایوس نظر آتی ہے اور سیاست کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں ترقی یافتہ ہندوستان کا مستقبل۔ بجٹ میں خواتین اور کسان سمیت سماج کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔ UPA-2 کے دوران 2014 کے مقابلے میں اب ہر شعبے میں بجٹ کی رقم دوگنی ہو گئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا رویہ اچھا نہیں ہے۔ یہ افسوسناک ہے۔ اپوزیشن صدر کے خطاب پر بحث کرے۔ وہ جواب دے کہ اپوزیشن بحث سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے اور مودی حکومت کے دور میں ایک پیسے کی بھی غبن کا کوئی الزام نہیں لگا۔ یہ ہمارا عزم ہے کہ ہم ملک کو کووڈ-19 کے سامنے نہ جھکنے دیں گے اور نہ ہی گرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Public Reaction on Budget میرٹھ میں عام بجٹ سے اقلیتی طبقہ مایوس

ABOUT THE AUTHOR

...view details