اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Anurag Kashyap on Kashmir Files: ''بھارت میں سنیما کی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے'' - کیرالہ میں انوراگ کشیپ

''دی کشمیر فائلس'' پر جاری تنازعہ کے دوران ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کیرالہ کے تیرواننت پورم میں کہا کہ بھارت میں سینما کی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید فلم ساز سیاسی مسائل کو ایمانداری سے پیش کرنے سے ڈرتے ہیں۔ Anurag Kashyap on Kashmir Files۔

Anurag Kashyap on Kashmir Files
Anurag Kashyap on Kashmir Files

By

Published : Mar 20, 2022, 8:32 PM IST

ترواننت پورم: فلم ''دی کشمیر فائلس'' پر جاری تنازعہ کے درمیان ہدایت کار انوراگ کشیپ نے کہا کہ کیرالہ ایک ایسی ریاست ہے جو اظہار رائے کی آزادی کو اہمیت دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم پرستی کے تصور کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم پرست ہونے کے لیے کہا جا رہا ہے کہ ہندو ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کو لگتا ہے کہ انہیں اظہار خیال کا پلیٹ فارم مل گیا ہے۔

سوشل میڈیا کے اثرات کے بارے میں انوراگ نے کہا کہ آہستہ آہستہ لوگوں نے اپنے ذہن کے مطابق چیزوں کو موڑنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں لوگ اتنا مطالعہ نہیں کر رہے جتنا کرنا چاہیے اس لیے سینما کا احتساب بڑھتا ہے۔ ملیالم سنیما اس سلسلے میں بہت بہتر کام کر رہا ہے۔

انوراگ کشیپ کے مطابق کیرالہ کی صورتحال قومی سطح سے مختلف ہے۔ بھارت میں سنیما کی آزادی کو پامال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج فلم کا موضوع یا تو قوم پرستی ہے یا پھر طنز۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ جدید فلم ساز سیاسی مسائل کو ایمانداری سے پیش کرنے سے ڈرتے ہیں۔ وہ ترواننت پورم میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے اوپن اسٹیج سے خطاب کررہے تھے۔

مزید پڑھیں:

جب سے دی کشمیر فائلس پردہ پر آیا ہے اس وقت سے ہی یہ تنازعہ کا شکار ہے۔ اس کے ہدایت کار کی وزیر اعظم نریندر اور بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں کی نزدیکی سے یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ فلم میں ایک خاص نظریہ کو دکھایا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی سمیت کئی دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں نے بھی اس فلم سوال کھڑے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details