پارادیپ: اڈیشہ میں منگل کو ایک اور روسی شہری مردہ پایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔ ضلع جگت سنگھ پور کے پارادیپ بندرگاہ پر لنگر ڈالے جہاز میں روسی شہری ملاکوف سرگئی (51) مردہ پائے گئے ہیں۔ سرگئی بنگلہ دیش کے چٹ گاؤں بندرگاہ سے پارادیپ کے راستے ممبئی جانے والے جہاز ایم بی الادنا کا چیف انجینئر تھا۔ وہ صبح ساڑھے چار بجے جہاز کے اپنے کیبن میں مردہ پائے گئے ہیں۔ موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔Another Russian Citizen Found Dead in Odisha
پارا دیپ پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین پی ایل ہرناڈ نے روسی انجینئر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دسمبر کے آخر میں، ایک رکن پارلیمنٹ سمیت دو روسی سیاح جنوبی اوڈیشہ کے رائے گڑھ شہر میں پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے تھے۔ روسی پارلیمان پاول انتو (65) 24 دسمبر کو مبینہ طور پر ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے بعد انتقال کر گئے، جب کہ ولادیمیر بائیڈان (61) 22 دسمبر کو اپنے ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائے گئے تھے۔ اڈیشہ پولیس دونوں معاملات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ Another Russian Citizen Found Dead in Odisha