اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sudan Violence آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے مزید 365 بھارتی وطن واپس آئے

آپریشن کاویری کے تحت سوڈان میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو بحری اور فضائی راستوں سے نکالنے کا کام ابھی بھی جاری ہے۔ گزشتہ روز سوڈان سے مزید 365 بھارتی وطن واپس لوٹے۔ اب تک 1900 بھارتی واپس آئے ہیں۔ operation kaveri for Indians in Sudan

آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے مزید 365 بھارتی وطن واپس آئے
آپریشن کاویری کے تحت سوڈان سے مزید 365 بھارتی وطن واپس آئے

By

Published : Apr 30, 2023, 8:41 AM IST

نئی دہلی: سوڈان سے بچائے گئے 365 بھارتیوں کو لے کر چھٹی پرواز بھارت پہنچ گئی۔ اس کے ساتھ اب تک کل 1,900 بھارتی واپس آئے ہیں۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’365 مسافر نئی دہلی اترے ہیں۔ آپریشن کاویری کے تحت مزید بھارتی وطن واپس آ رہے ہیں۔ گزشتہ صبح 1600 سے زیادہ بھارتی ہندوستان پہنچ گئے۔ بھارت نے سوڈان سے 2,400 سے زیادہ شہریوں کو پورٹ سوڈان سے جدہ تک فیری لگاکر کامیابی کے ساتھ نکالا ہے۔ کل رات آئی این ایس سومیدھا پورٹ سوڈان سے 300 مسافروں کے ساتھ جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔ بھارتیوں کے دو جتھے کل ہندوستان پہنچے، 362 ہندوستانیوں کا ایک جتھہ بنگلورو پہنچا، جب کہ ایک اور سی- 17 پرواز 392 مسافروں کو لے کر نئی دہلی پہنچی۔

بھارت نے جمعرات کو تیسرا بحری جہاز آئی این ایس ترکش کو بچاؤ آپریشن کے لیے تعینات کیا۔ جب حریف دھڑوں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی تو سوڈان میں تقریباً 1,000 ہند نژاد افراد کے علاوہ 3,000 سے زیادہ ہندوستانی شہری مقیم تھے۔ واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان شدید بات چیت کے بعد 72 گھنٹے کی جنگ بندی پر اتفاق ہونے کے بعد بھارت نے سوڈان سے بھارتیوں کو نکالنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ آپریشن کاویری کے تحت بھارت پناہ گزینوں کو سعودی عرب کے شہر جدہ لے جا رہا ہے جہاں سے انہیں واپس ملک لایا جا رہا ہے۔ آپریشن کاویری کے تحت مزید فلائٹ کی پشکش کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details