اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

علی گڑھ: 'اسلامی معاشیات ایوارڈ' کے لئے پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کے نام کا اعلان - etv bharat news

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) شعبہ معاشیات کے سابق پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کو اسلامی معاشیات کے چوتھے ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔

announcing-the-name-of-prof-abdul-azeem-islahi-for-islamic-economics-award
'اسلامی معاشیات ایوارڈ' کے لئے پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کے نام کا اعلان

By

Published : Sep 21, 2021, 3:57 PM IST

استنبول، چیمبر آف کامرس کے کیمپس میں 9ویں اسلامی اکنامکس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں اعلان کیا گیا ہے کہ پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کو 'اسلامی معاشیات' کا چوتھا ایوارڈ دیا جائے گا۔ پروفیسر اصلاحی نے اس تقریب میں آن لائن شرکت کی اور سینٹر فار اسلامک اکنامکس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا اور اسلامی اکنامکس کے ریسرچ سینٹر (IKAM) کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو

پروفیسر عبد العظیم اصلاحی کی نمایاں خدمات کے لئے انہیں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ پروفیسر اصلاحی نے اسلامی معاشیات کے ابعاد مشمولات کو بڑھانے میں 40 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہے اور انہیں اسلامی اقتصادی فکر کی تاریخ پر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا ہے۔

اسلامی معشیت کے موضوع پر ان کی 20 کتابیں اور 100 سے زائد تحقیقی مقالات مختلف قومی اور بین الاقوامی ریفریڈ مجلات میں شائع ہوچکے ہیں۔



پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی نے خصوصی گفتگو میں اسلامی معاشیات ایوارڈ کے لئے نام منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے استاد ایوارڈ یافتہ پروفیسر نجات اللہ صدیقی کو بھی خصوصی طور سے یاد کیا اور کہا کہ میرے تحقیقی سرگرمیوں کو ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے ہمیشہ تحریک ملتی رہی ہے۔

پروفیسر اصلاحی نے مزید کہا یہ ایوارڈ مجھے اسلامی معاشیات کی ریسرچ کی بنیاد پر دیا گیا ہے۔ میں نے تقریباً 20 سے زائد کتابیں تحریر کی ہیں۔ لوگ اسلامی معاشیات کی شروع کی تاریخ سے تو واقف تھے لیکن بعد میں کیا ہوا اس سے ناواقف تھے تو میں نے شروع سے لے کر آخر تک اسلامی معاشیات کی سبھی کڑیوں کو ملانے کی کوشش کی ہے۔

قرآنک معاشیات کی ہر چیز اسلامک معاشیات کا حصہ ہے لیکن اسلامی معاشیات کی ہر چیز قرآنک معاشیات کا حصہ نہیں ہے۔

پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کا نام 'اسلامی معاشیات ایوارڈ' کے لیے اعلان کئے جانے پر حکیم فخر عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کا شمار ممتاز دانشوروں میں کیا جاتا ہے۔ اس مبارک موقع پر میں اصلاحی اور پوری علیگ برادری کی طرف سے پروفیسر عبدالعظیم اصلاحی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔

اسلامی معاشیات ایوارڈ کے لئے پروفیسر عبد العظیم اصلاحی کا انتخاب ہونے پر فارغین مدرستہ الاصلاح اور علیگ برادری نے خوشی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details