مرکزی حکومت نے یوم جمہوریہ کے موقع پر وحید الدین خان سمیت 119 معروف شخصیات کو پدم اعزازات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعزازات سال 2021 میں دیے جائیں گے۔
مولانا کلب صادق کو پدم بھوشن، وحیدالدین خاں کو پدم وبھوشن معروف عالم دین مولانا وحیدالدین خاں کو پدم وبھوشن و شیعہ معروفعالم دین مرحوم مولانا کلب صادق کو پدم بھوشن دینے کے اعلان کے ساتھ جاپان کے سابق وزیراعظم شنزوآبے سمیت سات اہم شخصیات کو پدم وبھوشن دینے کا بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے۔
مولانا کلب صادق کو پدم بھوشن، وحیدالدین خاں کو پدم وبھوشن وہیں سابق مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان اور سابق لوک سبھا اسپیکر سومترا مہاجن کو بھی پدم بھوشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ملک کے ان باوقارایوارڈ کا اعلان پیر کو یوم جمہوریہ کے موقع پر کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ ایوارڈ آرٹ ، سماجی کام ، عوامی امور ، سائنس ، طب ، کاروبار ، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں اور غیر معمولی کارنامے کے لئے ہر سال دیئے جاتے ہیں۔