نئی دہلی،ساہتیہ اکادمی نے جمعرات کو ہندی ، میتھلی اور کوکنی زبانوں میں سال 2022کے ترجمہ ایورڈ دئے جانے کا اعلان کر دیا ۔
ساہتیہ اکادمی نے یہاں بتایا کہ ہندی ترجمہ کے لئے گوری شنکر رینا کی ترجمہ کی ہوئی کتاب کشمیر کی نمائندہ کہانیوں کو، میتھلی کے لئے رتنیشورمشراکی انگریزی ترجمہ کیا ہوا ناول آزادی کا اور کوکنی کے لئے مانکراوَ رام ناءک گاونےکارکی ترجمہ کی ہوئی بنگالی کتاب شریرام کرشن کو یہ ایورڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔Sahitya Akademi Translation Prize 2022
کتابوں کا انتخاب تین رکنی فیصلہ کن کمیٹی نے متعینہ انتخابی عمل سے کیا ہے ۔ قاعدے کے مطابق ہندی اور کوکنی میں ججوں کی اتفاق رائے اور میتھلی میں اکثریت کی بنیاد پر کتابوں کا علان کیا گیاہے ۔ فیصلہ کن کمیٹی میں ہندی کے لئے پروفیسرارونداچھن ، شری سودرشن وشیشٹھ اور پروفیسر ریکھا سیٹھی ہیں ۔