برسلز: یورپی یونین کے ویزا نظام اور یورو کرنسی اپنانے والے نئے یورپی ملک نے افرادی قوت میں کمی کو پورا کرنے کیلئے تیزی سے ورک پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک کروشیا یکم جنوری سے یورپی یونین کے شینگین ویزا نظام کا حصہ بن گیا ہے، جبکہ اس نے یورو کرنسی کو بھی اپنا لیا ہے، کروشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال کےدوران وہ بیرون ملک سے ورکر بلانے کے لئے ورک پرمٹ جاری کرنے کا نظام آسان اور تیز کرنے پر کام کررہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی ورکرز بھی گزشتہ برس ورک پرمٹ پر کروشیا گئے تھے۔ کروشیا کا ورک پرمٹ حاصل کرنے والے پاکستانیوں کو ویزوں کے لئے ایران کے دارالحکومت تہران جانا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: fintech firm Affirm lays off فنٹیک فرم افرم نے انیس فیصد ملازمین کو فارغ کیا