اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Khargone Violence: کھرگون میں مسلمانوں کی دوکانوں کے بائیکاٹ کا اعلان

کھرگون کے دیہی علاقوں میں ڈی جے گاڑی کے ذریعہ ہندوؤں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ مسلمانوں کا بائیکاٹ کریں اور ان کی دوکانوں سے سامان نہ خریدیں، پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔ Announcement Of Boycott Of Muslim Shops in Khargone

کھرگون میں مسلمانوں کی دوکانوں کے بائیکاٹ کا اعلان
کھرگون میں مسلمانوں کی دوکانوں کے بائیکاٹ کا اعلان

By

Published : Apr 27, 2022, 10:09 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں مسلمانوں سے خرید و فروخت کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا، دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں ایک ڈی جے گاڑی میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ ہندوؤں سے اپیل کی جارہی ہے کہ وہ مسلمانوں سے خرید و فروخت بند کر دیں۔ اپیل کرنے والا کہہ رہا ہے کہ میں اپنے تمام ہندو بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کی شدید مخالفت کریں۔ میں اپنی ماؤں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ان کی دکانوں کا بائیکاٹ کریں اور وہاں سے کچھ نہ خریدیں۔ Video Shows Call To Boycott Muslim-owned Shops in Khargone

لاوڈ اسپیکر سے مسلسل یہ آواز بلند کی جارہی ہے کہ تشدد کرنے والوں کو سبق سکھانے کے لئے ہندو سماج کے لوگ ان کا بائیکاٹ کریں جو رام نوامی کے دوران پتھربازی میں شامل تھے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملے میں ایس پی روہت کاشوانی کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ کترگاؤں کا ہے۔ ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ جب کہ ویڈیو کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details